انٹرٹینمنٹ

میں جب روتا ہوں تو لوگ ہنستے ہیں۔سلمان خان

ممبئی ۔ بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے کہا ہے کہ وہ اپنی مرضی کے مطابق اداکاری کرتے ہیں اور خود کو کوئی عظیم اداکار نہیں سمجھتے۔ انہوں نے یہ بھی تبصرہ کیا کہ اگر وہ کسی جذباتی منظر میں روئیں تو ناظرین ہنسنے لگتے ہیں۔

 

سلمان خان نے یہ باتیں سعودی عرب میں منعقدہ ‘ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول’ کے دوران کہی۔ تاہم خود کو اس طرح کم تر ظاہر کرنا ان کے مداحوں کو پسند نہیں آیا۔ ان میں سے ایک مداح نے ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا “جب آپ پردۂ اسکرین پر جذباتی ہوتے ہیں تو ہم بھی جذبات سے بھر جاتے ہیں۔”

 

سلمان خان کے ان بیانات سے متعلق ویڈیو پر سوشل میڈیا پر بھی کئی مداحوں نے اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔ مداح سلمان خان کو ایک عظیم اداکار قرار دیتے ہوئے ’بجرنگی بھائی جان‘سمیت ان کی دیگر فلموں کے کرداروں کا حوالہ دے رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button