تلنگانہ

تلنگانہ لوک سبھا انتخابات کس پارٹی کو ملیں گی کتنی نشستیں۔ اوپینین پول جاری

حیدرآباد: اگلے لوک سبھا انتخابات میں بی آر ایس کو تلنگانہ میں سب سے زیادہ نشستوں پر کامیابی حاصل ہوگی۔ انڈیا ٹی وی کے اوپینین پول میں اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے۔

 

اوپینین پول کے مطابق بی آر ایس کو تلنگانہ میں 17 میں سے 8 سیٹوں پر کامیابی حاصل ہوگی۔ ووٹوں کے فیصد کے لحاظ سے اس الیکشن میں بی آر ایس کو 40 فیصد ووٹ ملیں گے۔انڈیا ٹی وی کے رائے عامہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بی آر ایس کے بعد بی جے پی کو زیادہ سے زیادہ سیٹیں ملیں گی۔

 

بی جے پی کی جانب سے 6 لوک سبھا نشستوں پرکامیابی کا امکان ہے۔ کانگریس پارٹی صرف دو سیٹوں تک محدود رہے گی جبکہ مجلس پارٹی کو ایک نشست پر کامیابی حاصل ہوگی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button