تلنگانہ

تلنگانہ بلدی انتخابات میں کون جیتے گا؟ ایگزٹ پول جاری

حیدرآباد: تلنگانہ میں میونسپل انتخابات کی پولنگ کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔ شام پانچ بجے تک پولنگ کا وقت تھا لیکن قطار میں موجود ووٹرس کو پانچ بجے کے بعد بھی ووٹ ڈالنے کی اجازت دی گئی۔

 

پولنگ کے اختتام کے بعد ایگزٹ پولز کے نتائج سامنے آ رہے ہیں۔‘پیپلز پلس’ ایگزٹ پول سروے کے مطابق سات کارپوریشنس میں منچریال، راما گنڈم، نلگنڈہ، محبوب نگر اور کتہ گوڑم میں کانگریس کامیاب ہوگی۔ نظام آباد اور کریم نگر پر بی جے پی کا قبضہ متوقع ہے جبکہ بی آر ایس کو کسی بھی کارپوریشن میں کامیابی حاصل نہیں ہوگی۔

 

 

116 بلدیات میں کانگریس کی 68 تا 76، بی آر ایس کی 29تا 36، بی جے پی کی 3تا 5 اور دیگر کی 9 تا 15 بلدیات سے کامیابی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔دوسری جانب ریاست بھر میں سات کارپوریشنس اور 116 بلدیات میں چند معمولی جھڑپوں کو چھوڑ کر پولنگ پُرامن طور پر مکمل ہوئی۔ ووٹوں کی گنتی اس ماہ کی 13 تاریخ کو صبح 8 بجے 136 مراکز پر شروع ہوگی۔

 

 

16 تاریخ کو کارپوریشنس کے میئر و ڈپٹی میئر اور میونسپلٹی کے چیئرمین و وائس چیئرمین کے انتخابات ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button