تلنگانہ

ماہ رمضان میں رات دیر گئے تک بازار کھلے رکھنے کی اجازت اور دسہرہ تہوار میں کیوں نہیں؟ تلنگانہ بی جے پی کے صدر بنڈی سنجے کا سوال _ ویڈیو دیکھیں

حیدرآباد _ 3 مارچ ( اردولیکس)  تلنگانہ بی جے پی کے صدر بنڈی سنجے کو ماہ رمضان المبارک میں رات دیر گئے تک بازار کھلے رکھنے کی اجازت دینے سے بھی اعتراض ہے اس مسئلہ کو بنڈی سنجے فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش کی ہے

 

ایک پارٹی کے بوتھ کمیٹیوں کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے بنڈی سنجے نے کہا کہ ” حیدرآباد کے پرانے شہر میں ماہ رمضان کے دوران نائٹ لائف پر کوئی اصول لاگو نہیں ہوتا ہے۔ اس مہینے میں کوئی بھی ٹرپل رائیڈنگ کر سکتا ہے، رات بھر دکانیں کھلی رہیں گی اور آپ کچھ بھی کر سکتے ہیں۔ کیا دسہرہ کے دوران اسی طرح نائٹ لائف کی اجازت دی جاتی ہے؟ ہندو تہواروں کے دوران  دکانیں رات دیر گئے تک کھلی رکھنے کی میری بہت سی درخواستوں پر کان نہیں دھرے گئے۔اور رات 9 بجے دکانیں بند کردی جاتی ہیں کیا جمہوریت میں اصول سب کے لئے برابر نہیں ہوتے ؟”

متعلقہ خبریں

Back to top button