تلنگانہ
بی آر ایس اور بی جے پی قائدین کے گھروں پر آئی ٹی کے دھاوے کیوں نہیں۔ریونت ریڈی کا سوال
حیدرآباد: تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر ریونت ریڈی نے سوال کیا ہے کہ کانگریس قائدین کے گھروں پر آئی ٹی کے دھاوے کس بات کا اشارہ ہیں؟ انہوں نے کہا کہ آج پنگولیٹی کل توملا اور اس سے پہلے بعض کانگریسی قائدین کے مکانات پر آئی ٹی دھاوے کیے گئے۔
انہوں نے سوال کیا کہ بی جے پی اور بی آر ایس کے قائدین کے گھروں پر آئی ٹی کے دھاوے کیوں نہیں کیے جا رہے ہیں؟ ریونت ریڈی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ ریاست میں کانگریس کی سونامی آئےگی اس بات کی اطلاع ملنے پر اس سونامی کو روکنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس کی سونامی کی اطلاعات سے مودی بھی پریشان ہیں، انہوں نے دھاؤوں کی مذمت کی اور کہا کہ 30 نومبر کو کانگریس کی سونامی میں بی جے پی اور بی آر ایس کا بہہ جانا یقینی ہے۔