مجلسی رکن اسمبلی کوثر محی الدین کی اہلیہ سرپنچ کے عہدہ کے لئے بلا مقابلہ منتخب
مجلس کے رکن اسمبلی کاروان کوثر محی الدین کی اہلیہ نجمہ سلطانہ میدک ضلع کے ویلدورتی منڈل کے بسوا پور گرام پنچایت کے سرپنچ کے طور پر بلا مقابلہ منتخب ہوگئی ہیں۔ انہوں نے مجلس کی تائیدی امیدوار کی حیثیت سے سرپنچ امیدوار کے طور پر پر چہ نامزدگی داخل کیا تھا۔
اس حلقہ سے دیگر آزاد امیدواروں نے بھی پرچہ نامزدگی داخل کیا تھا تاہم عوام سے مشورہ کے بعد دیگر امید وار محترمہ نجمہ سلطانہ کے حق میں دستبردار ہو گئے اور الیکشن آفیسر بسوا پور کے اجلاس پر پہنچ کر پر چہ نامزدگی واپس لے لی
جس کے ساتھ ہی محترمہ نجمہ سلطانہ اس عہدہ کے لئے بلا مقابلہ متخب ہو گئیں۔ ان کے انتخاب پر محبان مجلس میں مسرت کی لہر دیکھی گئی۔ محترمہ نجمہ سلطانہ نے اپنی کامیابی پراللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا۔
انہوں نے صدر مجلس و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد بیرسٹر اسدالدین اویسی اور جناب اکبر الدین اویسی قائد مجلس منقنہ پارٹی سے اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے بسوا پور گرام پنچایت کے عوام کے علاوہ ان کے حق میں دستبردار ہونے والے امیدواروں سے بھی ممنونیت کا اظہار کرتے ہوئے بسوا پور گرام پنچایت کی ترقی کو یقینی بنانے کا عزم ظاہر کیا۔سابق نجمہ سلطانہ جی ایچ ایم سی کی کارپوریٹر بھی رھ چکی ہیں



