تلنگانہ
بیٹے کو حصہ دینے کا مطالبہ،خاتون نے شوہر کی آخری رسومات رکوا دی۔ تلنگانہ کے منتھنی میں انسانیت سوز واقعہ

حیدرآباد: کم عمر بیٹے کو جائیدادمیں بیٹے کو حصہ دینے کامطالبہ کرتے ہوئے بیوی نے شوہر کی آخری رسومات رکوا دی۔ ریاست تلنگانہ، ضلع پداپلی کے ولوچارام موضع سے تعلق رکھنے والے 36سالہ سنیل کی شادی ے سندھیا نامی خاتون سے ہوئی تھی۔
انھیں ایک بیٹا ہ، سنیل اور سندھیا ایک سال سے الگ الگ رہ رہے تھے، تین دن قبل خرابی صحت کی وجہہ سے شوہر ی موت ہوگئی۔ پداپلی ضلع کے منتھنی منڈل میں دریائے گوداوری کے کنارے اس کی آخری رسومات انجام دینے کی تیاریاں کی جارہی تھیں، شوہر کی موت کا اطلاع تو سندھیا اپنے بیٹےکے ساتھ وہاں پہنچ گئی اور اس نے اپنے بیٹے کو
جائیداد میں حصہ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے آخری رسومات میں رکاوٹ پیدا کی۔ خاتون کی اس حرکت پر مقامی افراد اور متوفی کے رشتہ دار حیرت زدہ رہ گئے۔