کیا ایف ٹی ایل میں آنے والی سرکاری عمارتوں کو بھی منہدم کردیا جائے گا : بیرسٹر اویسی کا حکومت سے سوال

حیدرآباد _ 25 اگست ( اردولیکس) صدر کل ہند مجلس اتحادالمسلمین و رکن پارلمینٹ حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی نے شہر حیدرآباد میں حیڈرا کی جانب سے بعض عمارتوں کو غیر قانونی تعمیرات قرار دیتے ہوئے اسے منہدم کرنے کے اقدامات کی شدید مخالفت کی ہے
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر اویسی نے کہا کہ مجلس پارٹی نے حیڈرا کے قیام اور اس کی سرگرمیوں کی مخالفت کرتے ہوئے حکومت سے نمائندگی کی ہے مجلس کے کارپوریٹرس نے حیڈرا کے خلاف میئر جی ایچ ایم سی سے نمائندگی کی ہے اور مجلس کے رکن اسمبلی کوثر محی الدین نے چیف سیکرٹری کو یادداشت پیش کی ہے
انہوں نے کہا کہ تالابوں اور ایف ٹی ایل کی زمین پر غیر قانونی تعمیرات کے نام پر کئی عمارتوں کو منہدم کردیا جارہا ہے بیرسٹر اویسی نے کہا کہ شہر میں کئی ایسی سرکاری عمارتیں ہے جو ایف ٹی ایل کے دائرہ میں آتی ہیں انہوں نے حکومت سے سوال کیا کہ وہ ان سرکاری عمارتوں کو بھی منہدم کردے گی؟ انہوں نے کہا کہ جی ایچ ایم سی کے موجودہ دفتر کے پاس ایک واٹر فال تھا اسی طرح حمایت ساگر کے پاس مرکزی حکومت کے تحقیقاتی ادارہ سی سی ایم بی کا دفتر کا ہے کیا حکومت اسے بھی منہدم کردے گی؟