تلنگانہ

انسٹاگرام پر نوجوان سے دوستی – خاتون نے دو سال کے بچے کو بس اسٹیشن میں چھوڑ کر عاشق کے ساتھ فرار – تلنگانہ کے نلگنڈہ میں واقعہ

نلگنڈہ میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں ایک سنگدل  ماں نے اپنے دو سالہ بچے کو بس اسٹینڈ پر چھوڑ کر انسٹاگرام پر دوستی ہونے والے ایک شخص کے ساتھ چلی گئی۔ ماں کے غائب ہونے پر معصوم بچہ زور زور سے رونے لگا۔ یہ واقعہ ہفتہ کے روز پیش آیا۔

 

آر ٹی سی عملہ نے بچے کو روتے ہوئے دیکھا اور فوراً پولیس کو اطلاع دی۔ نلگنڈہ ٹاؤن ٹو کے سب انسپکٹر سائی دلو موقع پر پہنچ کر تفتیش کرتے ہوئے بچہ کو اس کے باپ کے حوالے کردیا ۔

 

تفصیلات کے مطابق، نلگنڈہ سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کی انسٹاگرام پر ایک حیدرآباد کی خاتون سے دوستی ہوئی تھی۔ اسی نوجوان سے ملنے کے لئے وہ خاتون حیدرآباد سے نلگنڈہ پہنچی۔ وہاں پہنچ کر اس نے اپنے دو سالہ بیٹے کو بس اسٹینڈ پر چھوڑ دیا اور اپنے عاشق کے ساتھ بائیک پر چلی گئی۔

 

پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے خاتون اور اُس نوجوان کا پتہ لگایا جس بائیک پر نوجوان اس خاتون کو لے گیا اس بائیک کے نمبر سے اس نوجوان اور خاتون ک دونوں کو پولیس اسٹیشن طلب کیا۔ خاتون سے پوچھ تاچھ  کے بعد اس کے شوہر کو طلب کیا گیا اور بچہ اُسے سونپ دیا گیا۔ان تینوں کی کاونسلنگ کی گئی

 

متعلقہ خبریں

Back to top button