تلنگانہ
فنکشن کے دوران فوٹو لیتے کے وقت ہارٹ اٹیک سے خاتون کی موت۔ تلنگانہ کے کھمم ضلع میں افسوسناک واقعہ

کھمم: ریاست تلنگانہ کے ضلع کھمم میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ ایک خاتون جو ایک خوشی کی تقریب میں شریک تھی دل کا دورہ پڑنے سے چل بسی۔
کھمم کے تھری ٹاؤن علاقے کی رہنے والی سشمتا اپنے رشتہ داروں کی گھر بھرونی (گرووپریویش) کی تقریب میں شرکت کے لیے گئی تھیں۔ جب وہ تصویر کھنچوانے کے دوران کھڑی تھیں تو اچانک زمین پر گر پڑی اسے فوراً اسپتال منتقل کیا گیا لیکن ڈاکٹروں نے تصدیق کی کہ
وہ پہلے ہی فوت ہوچکی ہے۔ خاتون کی اچانک موت سے خوشیوں کی تقریب ماتم میں بدل گئی۔



