تلنگانہ

دوران پرواز طیارہ میں خاتون سے چھیڑ چھاڑ۔ حیدرآباد میں شرابی مسافر گرفتار

حیدرآباد: چنئی سے حیدرآباد آنے والی پرواز میں ایک 38 سالہ خاتون آئی ٹی پروفیشنل کو مبینہ طور پر نامناسب طریقے سے چھونے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ جمعہ کے روز پیش آیا جب تقریباً 45

 

 

سالہ شخص، جو چنئی میں ملازمت کرتا ہے حیدرآباد کے ذریعے اتر پردیش جا رہا تھا اور اس وقت مبینہ طور پر نشے میں تھا۔خاتون اپنے شوہر کے ساتھ نشست پر بیٹھی تھی جبکہ ملزم ان کے برابر میں بیٹھا تھا۔ دورانِ پرواز دونوں میاں بیوی

 

 

سو گئے تھے۔ طیارے کے لینڈ ہونے سے قبل خاتون نے محسوس کیا کہ کوئی اسے نامناسب طریقے سے چھو رہا ہے جس پر اُس نے دیکھا کہ اُس شخص کا ہاتھ اس پر ہے اور فوراً شور مچایا۔فلائٹ کے لینڈ ہونے کے بعد خاتون نے راجیو

 

 

گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پولیس سے شکایت درج کروائی۔ پولیس کے مطابق، خاتون کی شکایت پر بی این ایس کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ملزم کو بعد ازاں گرفتار کر لیا گیا۔

 

 

اس نے دعویٰ کیا کہ اُس کا ہاتھ "غلطی سے” خاتون کو لگا۔ تاہم پولیس اس معاملہ کی چھان بین کررہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button