تلنگانہ

درخت سے باندھ کر خاتون کی برہنہ کرکے پٹائی۔ناجائز تعلقات پر گاوں والوں نے دی سزا۔ تلنگانہ میں شرمناک واقعہ

خاتون کی برہنہ کرکے پٹائی۔ناجائز تعلقات پر گاوں والوں نے دی سزا۔ تلنگانہ میں شرمناک واقعہ

 

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ ورنگل ضلع میں ایک وحشیانہ واقعہ پیش آیا جس کا تاخیر سے علم ہوا۔ ناجائز تعلقات کے الزام میں ایک خاتون کو باندھ کر اسے برہنہ کیا گیا اور اس پر تشدد کیا گیا۔ یہ واقعہ ورنگل پولس کمشنریٹ کے حدود میں واقع دھرم ساگر منڈل کے تاٹیکایالا گاؤں میں پیش آیا۔

 

 

موضع کی خاتون گنگا کی شادی دس سال قبل ملوگو منڈل کے ایک شخص سے ہوئی تھی جس نام راجو بتایا گیا ہے۔ اسے تین بچے ہیں، تاہم حال ہی میں راجو کے ناجائز تعلقات ایک شادی شدہ خاتون سے قائم ہوگئے جو کہ اس کی قریبی رشتہ دار بتائی گئی ہے۔ تقریباً 10 دن پہلے دونوں کہیں چلے گئے تھے۔گنگا کو جب اپنے شوہر کی

 

 

حرکتوں کا علم ہوا تو وہ برہم ہوگئی۔ ان دونوں کا سراغ لگا کر پانچ دن پہلے تاٹیکالا گاؤں لایا گیا تھا۔ وہاں شادی شدہ خاتون کو باندھ کر برہنہ کر دیا گیا۔ گاوں والوں نے خاتون کے جسم کے نازک حصوں کو بھی نقصان پہنچایا،

 

 

پولیس نے اس واقعہ میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button