تلنگانہ

غزہ و فلسطین کی تائید میں حیدرآباد میں خواتین کی قنوت نازلہ

حیدر آباد 19 اکتوبر (اعتماد نیوز ) حیدرآباد میں سینکڑوں خواتین نے جمعرات کو اہل غزہ و فلسطین سے اظہار یکجہتی و یگانگت کرتے ہوئے اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف احتجاجی دعائیہ اجتماع میں شرکت کی۔ نماز عصر عیدگاہ حضرت اجالے شاہ صاحب سعید آباد میں ادا کی گئی۔

 

محترمہ ڈاکٹر  ظل ہما نے نماز عصر کی امامت کی اور قنوت نازلہ پڑھی۔ سینکڑوں کی تعداد میں خواتین اپنے معصوم بچوں کے ساتھ اس دعائیہ اجتماع میں شریک تھیں۔ عید گاہ کے باب الداخلہ پر اسرائیلی پرچم راستہ میں بچھائے گئے تھے جسے سبھی روندتے ہوئے آرہے تھے۔ تمام خواتین اور طالبات نے اس موقع پر فلک شگاف نعرے لگائے۔ اہل غزہ سے رشتہ لا الہ الا اللہ عر خیر اللہ اکبر، لبیک یا انی جیسے نعرے لگائے جارہے تھے۔ نماز عصر میں قنوت نازلہ پڑھی گئی جس میں خواتین نے انتہائی رقت انگیز انداز میں دعائیں کیں۔

 

اکثر خواتین اور طالبات دعا کے دوران جذبات سے مغلوب ہو گئی تھیں۔ معصوم بچوں نے فلسطینی پرچم لہرائے۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں ڈاکر ظل ہما نے کہا کہ آج کا یہ اجماع خواتین وطالبات کے لئے اہل غزہ اور فلسطین کی حمایت میں رکھا گیا ہے۔ اسرائیل کے لئے بددعا اور فلسطینیوں کے لئے خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا۔ مسلمانوں کا تعلق ایک اللہ ، ایک کلمہ، ایک رسول ، ایک قرآن ایک امت سے ہے۔ حدیث پاک کے مطابق مسلمان امت واحدہ ہیں اور ایک جسم کے مانند ہیں۔ اگر جسم کے ایک حصہ کو تکلیف ہو تو سارا جسم تکلیف میں مبتلا ہو جاتا ہے۔ خون کو بہتا دیکھ کر ہمارے آنسو بہہ رہے ہیں۔ ان حالات کود یکھنے کے باوجود اگر ہمارے حال میں ذرا بھی تبدیلی نہ ہو تو پھر میں ہمارے ایمان کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔ غزہ کی مائیں تڑپ رہی ہیں۔ بچے سسک رہے ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button