تلنگانہ

ہارٹ اٹیک سے نوجوان کی موت ۔ ضلع نرمل کے بھینسہ میں افسوسناک واقعہ

نرمل ۔ ریاست تلنگانہ ضلع نرمل کے بھینسہ شہر میں افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق بھینسہ کے علاقے گنیش نگر سے تعلق رکھنے والے 32 سالہ

 

 

چندو اتوار کی صبح دل کا شدید دورہ پڑنے سے بے ہوش ہوگئے۔ارکان خاندان اور مقامی لوگوں نے فوراً انہیں شہر کے ایک خانگی ہاسپٹل منتقل کیا۔ وہاں سے بہتر علاج کے لیے انہیں نظام آباد لے جایا گیا

 

 

لیکن ڈاکٹروں کی کوششوں کے باوجود چندو جانبر نہ ہوسکے اور علاج کے دوران دم توڑ گئے۔

 

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button