شادی کے 14 دن بعد ہی نوجوان کی ہارٹ اٹیک سے موت۔ تلنگانہ کے میدک میں افسوسناک واقعہ

میدک: موجودہ طرزِ زندگی اور خوراک کی عادتوں میں تبدیلی کی وجہ سے بہت سے لوگ قلب کے عارضہ کا شکار ہو رہے ہیں۔ عمر کی قید کے بغیر دل کا دورہ پڑنے سے کئی افراد موت کا شکار ہو رہے ہیں۔ حالیہ واقعے میں دل کا دورہ پڑنے سے ایک نوبیاہتا نوجوان کی موت پر گاؤں میں فضا سوگوار ہو گئی۔
تلنگانہ کے ضلع میدک کے گاؤں "امسانی پلی” میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ شادی کے صرف 14 دن بعد نوبیاہتا نوجوان سائی کرن دل کا دورہ پڑنے سے فوت ہوگیا۔ سائی کرن کی شادی اسی گاؤں کی
ایک لڑکی سے گزشتہ ماہ کی 21 تاریخ کو ہوئی تھی۔ وہ روزگار کے لیے پینٹر کے طور پر کام کر کے اپنی زندگی گزار رہا تھا۔ گزشتہ رات وہ گاؤں میں ہونے والی ایک شادی میں بینڈ بجانے گیا تھا آدھی رات کو گھر واپس آ کر سو گیا۔
صبح جب وہ نہانے کے لیے باتھ روم میں گیا تو اچانک دل کا دورہ پڑا اور وہ وہیں گر پڑا اور اس کی موت ہوگئی۔