تلنگانہ

حیدرآباد میں ایک نوجوان ہائی ٹینشن تار کے کھمبے پر چڑھ کر خودکشی کی کوشش کی

حیدرآباد کے کاٹے دھن علاقہ میں ایک نوجوان نے پولیس کی کارروائی نہ کرنے پر بطور احتجاج خودکشی کی کوشش کی۔

 

تفصیلات کے مطابق شہر کے برنداوان کالونی سے تعلق رکھنے والے 35 سالہ وینو نے میلار دیولاپلی پولیس اسٹیشن میں چہارشنبہ کو اپنی شکایت درج کرائی کہ ایک  شخص نے اسے قرض کی واپسی کے لئے دھمکایا تھا وینو نے  پولیس میں اس کی شکایت کی لیکن پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی

 

۔جس پر مایوس ہو کر وینو ایک برقی ہائی ٹینشن تاروں کے کھمبے پر چڑھ گیا اور خودکشی کی کوشش کی۔ پولیس نے فوری طور پر برقی کی سپلائی بند کر دی اور وینو کو یقین دہانی کرائی کہ اس کے ساتھ انصاف کیا جائے گا، جس کے بعد وینو سے اتر آیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button