تلنگانہ

شیٹل کھیلنے کے دوران نوجوان کی موت – حیدرآباد میں پیش آیا افسوسناک واقعہ

بیڈمنٹن کھیلنے کے دوران ایک نوجوان کی موت ہو گئی۔ یہ افسوسناک واقعہ اتوار کی رات حیدرآباد کے ناگول اسٹیڈیم میں پیش آیا، جہاں 25 سالہ گنڈلا راکیش، جو ضلع کھمم کے تلاڑ منڈل سے تعلق رکھتا تھا، دل کا دورہ پڑنے سے زندگی کی بازی ہار گیا۔

 

خاندانی ذرائع کے مطابق، راکیش حیدرآباد میں ایک خانگی الیکٹرانک کار شو روم میں ملازمت کر رہا تھا اور ہر شام بیڈمنٹن کھیلنے کا عادی تھا۔ معمول کے مطابق وہ اتوار کو ناگول اسٹیڈیم میں شیٹل کھیل رہا تھا کہ اچانک گر پڑا۔ ساتھیوں نے فوری طور پر اسے قریبی ہاسپٹل منتقل کیا، مگر ڈاکٹروں نے بتایا کہ وہ پہلے ہی دم توڑ چکا تھا۔

 

راکیش، تلاڑ منڈل کے سابق نائب سرپنچ گنڈلا وینکٹیشورلو کا بیٹا تھا۔ اس کی اچانک موت کی خبر گاؤں پہنچی تو کہرام مچ گیا۔ صبح جب نعش آبائی گاؤں پہنچی تو ہر طرف غم و اندوہ کی فضا چھا گئی۔ راکیش کی سادگی، خوش اخلاقی کو یاد کرتے ہوئے ہر شخص اشکبار نظر آیا۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button