تلنگانہ
حیدرآباد فائرنگ میں زخمی نوجوان گاؤ رکھشک ہے۔ بی جے پی قائدین ہاسپٹل پہنچ گئے

حیدرآباد۔ شہر کے مضافات میں واقع میڑچل میں آج شام فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ پوچارم میں سونو سنگھ نامی جس شخص پر فائرنگ کی گئی وہ گاؤ رکشک بتایا گیا ہے۔
سونو پر ابرہیم نامی شخص نے گولی چلائی اور موقع سے فرار ہوگیا۔ جیسے ہی یہ خبر ملی بی جے پی کے صدر رام چندر راؤ اور ایم پی ایٹلا راجندر فوری طور پر سکندرآباد کے یشودھا ہاسپٹل پہنچے اور زیر علاج سونو کی عیادت کی۔
بعد ازاں بی جے پی قائدین نے بیان دیتے ہوئے کہا "حیدرآباد کے پوچارم علاقے میں گایوں کی غیر قانونی منتقلی کو روکنے پر گولی چلانا انتہائی تشویشناک ہے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت فوری طور پر مجرموں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف سخت کارروائی کرے۔”




