تلنگانہ

افریقی ملک مالی میں تلنگانہ کے نوجوان کا اغوا – دہشت گرد تنظیم جماعت نصرت الاسلام والمسلمین پر الزام

تلنگانہ کے یادادری بھونگیر ضلع کے بَنڈا سومارم گاؤں میں کہرام — والدین کی فریاد، بیٹے کی بحفاظت واپسی کے لئے حکومت سے اپیل

 

تلنگانہ کے یادادری بھونگیر ضلع کے بَنڈا سومارم گاؤں سے تعلق رکھنے والا نوجوان پراوین روزگار کی خاطر وطن اور والدین کو چھوڑ کر بیرون ملک گیا تھا، مگر اب اس کے دہشت گردوں کے قبضے میں ہونے کی خبر نے پورے گاؤں میں غم کی لہر دوڑا دی ہے۔

 

پروین، جو جنگیا اور مہیشوری جوڑے کا دوسرا بیٹا ہے، پچھلے سال نومبر میں ایک بورویل کمپنی کے تحت افریقی ملک مالی کے کوبری علاقے میں ملازمت کے لئے روانہ ہوا تھا۔ مصروف ترین شیڈول کے باوجود وہ ہر روز صبح 9 بجے والدین سے بات کرنا نہیں بھولتا تھا۔ مگر 22 نومبر کی فون کال اس کا آخری رابطہ ثابت ہوئی، جس کے بعد اس کا موبائل بند آنے لگا۔

 

بالآخر 4 دسمبر کو کمپنی کے نمائندوں نے فون کرکے اطلاع دی کہ ڈیوٹی ختم کرکے رہائش گاہ واپس جاتے وقت پراوین کو دہشت گرد تنظیم (جماعت نصرت الاسلام والمسلمین) کے افراد نے اغوا کر لیا۔ اسی تنظیم کی جانب سے اس علاقہ میں پہلے بھی غیرملکیوں کے اغوا کے واقعات ہو چکے ہیں۔

 

کمپنی انتظامیہ نے ہندوستان کے سفارتی حکام سے رابطہ قائم کیا ہے اور پراوین کی تلاش کے لئے کوششیں جاری ہیں۔

 

ادھر پراوین کے والدین اور گاؤں کے لوگ حکومتِ ہند سے فوری مداخلت کی اپیل کر رہے ہیں تاکہ پروین کو دہشت گردوں کے چنگل سے بحفاظت رہا کرایا جا سکے۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button