تلنگانہ

حیدرآباد میں نوجوان نے اسرائیل کا پرچم اکھاڑ پھینکا

حیت۔ سیکریٹریٹ کے قریب عالمی مقابلۂ حسن (مس ورلڈ) کے تناظر میں مختلف ممالک کے پرچم نصب کیے گئے ہیں تاکہ عالمی یکجہتی اور ثقافتی تنوع کو فروغ دیا جا سکے، ان پرچموں میں اسرائیل کا پرچم بھی شامل تھا۔

 

ذرائع کے مطابق ایک مقامی نوجوان جس کی شناخت ذاکر کے طور پر کی گئی ہے اس نے احتجاجاً اسرائیلی پرچم کو اکھاڑ دیا۔ ذاکر نے اس عمل کی ویڈیو خود بنائی اور اسے سوشل میڈیا پر شیئر کیا جو چند لمحوں میں وائرل ہوگئی۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد یہ واقعہ عوامی و میڈیا توجہ کا مرکز بن گیا۔

 

واضح رہے کہ تلنگانہ حکومت کی جانب سے یہ مقابلہ عالمی ثقافتوں کو یکجا کرنے کی کوشش کے طور پر منعقد کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button