تلنگانہ

تیز پانی کے بہاؤ میں نوجوان ندی میں بہہ گیا – تلنگانہ کے عادل آباد میں واقعہ

عادل آباد _ 26 جون ( اردولیکس) تلنگانہ کے عادل آباد شہر کے مضافات میں واقع نشاں گھاٹ کے قریب ایک نوجوان پانی کے تیز بہاؤ میں بہہ گیا۔ڈالڈا کالونی سے تعلق رکھنے والا شیکھر مچھلیاں پکڑنے کے لئے ندی کی طرف گیا تھا

 

۔اتفاقاً وہ اچانک تیز پانی کی زد میں آ گیا۔یہ منظر دیکھنے والے کچھ افراد نے اسے بچانے کی کوشش کی۔ایک شخص پانی میں اتر کر شیکھر کو باہر نکالنے کی کوشش کی، مگر کامیاب نہ ہو سکا

 

۔شدید بہاؤ کے باعث شیکھر پانی میں بہہ گیا۔چہارشنبہ کی رات سے ضلع بھر میں مسلسل بارش ہو رہی ہے، جس کے باعث ندیاں زور دار بہاؤ کے ساتھ جاری ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button