تلنگانہ

وائی ایس شرمیلا کو مل گئی ضمانت _ جیل سے رہا

حیدرآباد _ 25 اپریل ( اردولیکس) وائی ​​ایس آر تلنگانہ پارٹی کی صدر وائی ایس شرمیلا کو جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔ آج صبح نامپلی کی عدالت نے مشروط ضمانت دینے کے بعد شرمیلا کو جیل سے رہا کر دیا ۔نامپلی عدالت نے 30 ہزار روپے کے شخصی مچلکہ اور دو ضمانتوں پر ضمانت منظور کی ۔ واضح رہے کہ وائی ایس شرمیلا کو حیدرآباد کے جوبلی ہلز پولیس نے پیر کو پولیس پر حملہ کے ایک معاملے میں گرفتار کیا تھا۔ ان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

 

پولیس نے شرمیلا کو نامپلی کی عدالت میں پیش کیا تھا اور عدالت نے اسے 14 دن کے ریمانڈ پر دے دیاتھا تاہم شرمیلا نے ضمانت کی درخواست دائر کی اور ٹرائل کورٹ نے ضمانت منظور کر لی۔عدالت نے کچھ شرائط بھی عائد کی ہیں۔ بیرون ملک جانے کے لیے عدالت کی اجازت لازمی ہے۔

جیل سے رہائی کے بعد چنچل گوڑہ جیل کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شرمیلا نے کہا کہ انھوں نے پولیس پر کوئی حملہ نہیں کیا۔ ان کی گرفتاری کے دوران سیلف ڈیفنس کے دوران یہ واقعہ پیش آیا۔جس کو پولیس نے حملہ قرار دیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button