تلنگانہ

عازمین حج و عمرہ و تارکین وطن کے لئے علحدہ وزارت قائم کرنے کا مطالبہ – بس حادثہ کے ضمن میں حکومت کے اقدامات لائق ستائش۔ یونائٹیڈ مسلم فورم کا بیان

عازمین حج و عمرہ و تارکین وطن کے لئے علحدہ وزارت قائم کرنے کا مطالبہ

بس حادثہ کے ضمن میں اقدامات لائق ستائش۔ یونائٹیڈ مسلم فورم کا بیان

حیدرآباد 18 نومبر (پریس نوٹ) یونائٹیڈ مسلم فورم نے مدینہ منورہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں جاں بحق افراد کے پسماندگان سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اس واقعہ پر گہرے دکھ و افسوس کو ظاہر کیا ہے۔

 

فورم کے ذمہ داران مولانا مفتی سید صادق محی الدین فہیم (صدر)، مولانا خالد سیف اللہ رحمانی، مولانا سید شاہ علی اکبر نظام الدین حسینی صابری، مولانا سید شاه حسن ابراهیم حسینی قادری سجاد پاشاہ، مولانا شاہ محمد جمال الرحمن مفتاحی، مولانا محمد حسام الدین ثانی جعفر پاشاہ، جناب ضیا الدین نیئر، جناب سید منیر الدین احمد مختار (جنرل سکریٹری)، مولانا سید شاہ ظہیرالدین علی صوفی قادری، مولانا سید شاہ فضل الله قادری الموسوی، مولانا محمد شفیق عالم خان جامعی، مولانا سید مسعود حسین مجتہدی، مولانا مفتی محمد عظیم الدین انصاری، مولانا سید احمد الحسینی سعید قادری، مولانا سید تقی رضا عابدی، مولانا ابوطالب اخباری، مولانا میر فراست علی شطاری ایڈوکیٹ سپریم کورٹ، مولانا عمر عابدین قاسمی مدنی، جناب ایم اے ماجد، مولانا ڈاکٹر خواجہ شجاع الدین افتخاری حقانی پاشاه، مولانا ظفر احمد جمیل حسامی، مولانا سید وصی الله قادری نظام پاشاه، مولانا سید شیخن احمد قادری شطاری کامل پاشاہ، مولانا مکرم پاشاه قادری تخت نشین، مولانا مفتی معراج الدین علی ابرار، مولانا عبدالغفار خان سلامی، جناب بادشاہ محی الدین، ڈاکٹر نظام الدین، جناب شفیع الدین ایڈوکیٹ، جناب ضیاء الدین آرکٹکٹ، مولانا سید قطب الدین حسینی صابری، مولانا زین العابدین انصاری، ڈاکٹر محمد مشتاق علی، جناب نعیم صوفی اور جناب خلیل الرحمٰن اور دیگر ذمہ داروں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے یہ افراد ادائیگی عمرہ کے بعد مدینہ منورہ روانہ ہورہے تھے

 

۔ مدینہ پاک کی مقدس سرزمین سے قریب ان کے بس حادثہ کا شکار ہوگئی۔ یہ تمام زائرین شہداء کے عظیم مرتبہ پر فائز ہیں۔ فورم ان تمام کے لیے دعائے مغفرت کرتا ہے اور ان کے پسماندگان کو صبر کی تلقین کرتا ہے۔ اس سانحہ کے بعد بیرسٹر اسد الدین اویسی صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد کی وزارت خارجہ حکومت ہند سے بروقت نمائندگی اور حکومت تلنگانہ کی جانب سے کیے گئے اقدامات لائق ستائش ہیں۔

 

مہلوکین کے ورثاء سے حکومت کے نمائندوں بشمول وزیر اقلیتی بہبود اور مجلس کے ارکان مقننہ کی جانب سے پرسہ دیئے جانے، کنٹرول روم کا قیام کرنے اور دیگر اقدامات پر فورم نے اطمینان کا اظہار کیا۔ حکومت کی جانب سے وزیر اقلیتی بہبود کی قیادت میں وفد کی مدینہ منورہ کو روانگی مہلوکین کے ورثاء کو ایکس گریشیا کی اجرائی ریاستی کابینہ میں سانحہ پر غور کرتے ہوئے قرارداد کی منظوری، وزیراعظم، وزیر خارجہ و مختلف قائدین کے پیامات سانحہ پر قومی فکر کی علامت ہیں

 

۔ فورم ان تمام کا خیر مقدم کرتا ہے سعودی عرب و خلیج کے دیگر ریاستوں میں ہندوستانی تارکین کے وطن جن میں تلنگانہ و حیدرآباد سے تعلق رکھنے والوں کی کثیر تعداد شامل ہے، کی فلاح و بہبود کے علاوہ حیدرآباد سے روانہ ہونے والے عازمین حج و عمرہ کے لیے سرکاری سطح پر ایک نگران طریقہ کار کی فورم نے سفارش کی ہے

 

، اس کے لیے مرکز میں وزارت خارجہ وزارت اقلیتی بہبود کے توسط سے ریاست کیرالا کے خطوط پر ایک محکمہ کے قیام و دیگر امور پر حکومت تلنگانہ کو توجہ دلائی گئی ہے۔ فورم کی جانب سے تمام شہداء کے لیے دعائے مغفرت کی گئی اور ان کے پسماندگان سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے صبر کی تلقین کی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button