حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن کے صدر جگن موہن راو بدعنوانیوں کے الزام میں گرفتار

حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن کے صدر جگن موہن راو بدعنوانیوں کے الزام میں گرفتار ہوگئے ۔ سی آئی ڈی کے عہدیداروں نے انھیں چہارشنبہ کو گرفتار کرلیا۔ بتایا گیا ہے کہ ان کی یہ گرفتاری آئی پی ایل ٹکٹوں کے تنازعہ کے بعد ان کے خلاف تحقیقات کے لئے تشکیل دی گئی ویجلنس رپورٹ کی بنیاد پر ہوئی ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ جگن موہن راو پر اس بات کا الزام ہے کہ انہوں نے حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن کے صدر کی حیثیت سے سن رائزرس حیدرآباد کے انتظامیہ کو 20 فیصد ٹکٹ مفت میں دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے دھمکیاں دی تھیں
جس پر آئی پی ایل میاچ کے دوران جگن موہن راو نے وی آئی پی گیلری کو مقفل کردیا تھا۔ اس واقعہ کا علم حکومت کو ہونے کے بعد حکومت نے اس کی ویجلنس تحقیقات کروانے کی ہدایت دی تھی۔ ویجلنس کی ابتدائی رپورٹ کی بنیاد پر سی آئی ڈی نے جگن موہن راو کے خلاف کاروائی کی گئی ہے