تلنگانہ

تلنگانہ۔ٹیچرس کی ترقی اور تبادلوں کیلئے بہت جلد شیڈول ہوگا جاری

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ میں اساتذہ کے تبادلوں اور ترقی کا عمل ماہ ستمبر میں مکمل کر لینے کا محکمہ تعلیمات کی جانب سے منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔ امکان ہے کہ یہ عمل اسی مہینے میں پورا کر لیا جائے گا۔

 

 

چہارشنبہ کے دن اساتذہ کے تبادلوں پر لگائی گئی روک ہائی کورٹ کی جانب سے ہٹا لینے کے پیش نظر محکمہ تعلیمات کے اعلی عہدیدار ٹیچرس کے تبادلوں اور ترقی کے امکانات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ تازہ اطلاعات کے مطابق تبادلے اور ترقی کا عمل پرانے طریقے کار کے تحت ہی انجام پائے گا

 

 

البتہ شیڈول اور تواریخ میں تبدیلی ہوگی ذرائع کے مطابق محکمہ تعلیمات کی جانب سے اساتذہ کے تبادلوں کا شیڈول جنوری میں جاری کیا گیا تھا اور ماہ فروری میں تبادلے ہونے والے تھے۔ 59 ہزار سے زائد اساتذہ نے تبادلوں کے لیے درخواستیں داخل کی تھی اس مرحلے پر ہائی کورٹ کی جانب سے روک لگا دیے جانے کے بعد تبادلوں کا عمل رک گیا تھا۔

 

 

تازہ طور پر حکم التوا برخاست کر دینے کی وجہ سے اساتذہ کے ترقی اور تبادلوں کو سب جھنڈی مل گئی ہے۔ سابق میں تبادلوں کے لیے کٹ آف ڈیٹ یکم فروری مقرر کی گئی تھی تازہ طور پر اسے یکم ستمبر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button