تلنگانہ

ایل آر ایس اسکیم کے درخواست گزاروں کو تلنگانہ حکومت کی خوشخبری

حیدرآباد _ 26 فروری ( اردولیکس) تلنگانہ حکومت  نے  ایل آر ایس ( لینڈ ریگولیزیشن اسکیم) کے درخواست گزاروں کو خوشخبری دی ہے ۔ درخواست گزار کو 31 مارچ تک اپنی زمین کو باقاعدہ بنانے کے لئے مکمل فیس ادا کرنے کا موقع دیا گیا ہے۔ اس مدت میں ایل آر ایس کی مکمل فیس ادا کرنے والے درخواست گزار کی زمین کو باقاعدہ بنایا جائے گا۔جس پر وہ مکان تعمیر کرسکتے ہیں اور بینک سے قرض بھی حاصل کرسکتے ہیں

چیف منسٹر ریونت ریڈی نے آج اس سلسلہ میں عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وقف، سرکاری اور ہندو انڈومنٹ اور عدالت میں زیر دوراں اراضی کو چھوڑ اراضی باقی اراضی کو باقاعدہ بنایا جائے ۔ حکومت کے فیصلے سے 25 لاکھ  اور متوسط ​​طبقے کے درخواست دہندگان کو فائدہ ہوگا۔

 

حکومت نے سال   2020 میں 31 اگست سے 31 اکتوبر تک ایل آر ایس اسکیم کے تحت درخواستیں حاصل کی تھی جس میں حیدرآباد اور ریاست کی دیگر بلدیات اور پنچایتوں    سے 25 لاکھ 44 ہزار افراد نے درخواستیں داخل کی تھیں

متعلقہ خبریں

Back to top button