تلنگانہ

تلنگانہ کی 17 نشستوں میں کانگریس 8 بی جے پی 7 مجلس اور بی آر ایس ایک ایک سیٹ پر آگے

حیدرآباد _ 4 جون ( اردولیکس) تلنگانہ کی 17 لوک سبھا نشستوں میں  فی الحال کانگریس 8 بی جے پی 7 اور مجلس ، بی آر ایس ایک ایک نشست پر آگے چل رہے ہیں

میدک پارلیمانی حلقہ میں بی آر ایس پارٹی کی برتری برقرار ہے۔ پہلے راؤنڈ کے اختتام پر بی آر ایس امیدوار وینکٹ رامی ریڈی کو 22,296 ووٹ ملے۔ کانگریس امیدوار نیلم مدھو کو 19,477 ووٹ ملے اور بی جے پی کے رگھونندن راؤ کو 20,754 ووٹ ملے۔ پہلے راؤنڈ کے اختتام پر بی آر ایس 1542 ووٹوں سے آگے تھے

 

ملکاجگیری، چیوڑلہ، سکندرآباد، نظام آباد، کریم نگر، محبوب نگر اور عادل آباد میں  بی جے پی آگے ہے، وہیں  ناگرکرنول  نلگنڈہ، کھمم، بھونگیر، ظہیر آباد، پداپلی، محبوب آباد، ورنگل میں کانگریس آگے ہے۔ حیدرآباد میں ایم آئی ایم کے امیدوار بیرسٹر اسد الدین اویسی  اور میدک میں بی آر ایس امیدوار وینکٹ رامی ریڈی آگے ہیں۔

ورنگل میں کانگریس کی کڈیم کاویہ، محبوب آباد میں کانگریس کے بلرام نائک، سکندرآباد میں کشن ریڈی، ملکاجگیری میں ایٹالہ راجندر، عادل آباد میں گوڈم ناگیش، کھمم میں کانگریس کے رگھورامی ریڈی، کریم نگر میں بنڈی سنجے، چیوڑلہ میں کونڈا وشویشور ریڈی ، نلگنڈہ میں کانگریس کے رگھووہرریڈی، نظام آباد میں اروند محبوب نگر میں ڈی کے ارونا اور حیدرآباد میں بیرسٹر اسد الدین اویسی آگے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button