امریکہ میں شرح سود میں کمی سونے کی قیمت میں ہوسکتا ہے اضافہ: ماہرین
نئی دہلی: صرافہ بازار کا اندازہ ہے کہ سود کی شرح میں کمی شروع ہونے کے ساتھ ہی سونے کی قیمتوں میں اضافہ برقرار رہے گا۔ ماہرین نے امریکی فیڈرل بینک فیڈ کی جانب سے شرح سود میں کمی کے اعلان کے بعد کہا ہے کہ ’’جیسے جیسے ہم کم شرحوں کے دور میں آگے بڑھ رہے ہیں، سونے کی قیمت میں اضافہ جاری رہے گا۔
اس وقت بین الاقوامی بازار میں سونے کی قیمت ایک فیصد سے زائد اضافے کے ساتھ 2710 ڈالر کی سطح پر ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ یہ سمت بنیادی طور پر گزشتہ رات امریکی سنٹرل بینک کی طرف سے پالیسی سود کی شرح میں 0.25 پوائنٹ کی کمی کی وجہ سے ہے۔ شرح سود میں کمی کی وجہ سے ڈی ایکس وائی (امریکی ڈالر انڈیکس) میں کمی ہوئی اور اس کے نتیجے میں سونے میں اضافہ ہوا۔ ڈالر انڈیکس میں کمی کا مطلب یہ ہے کہ ڈالر دیگر بڑی
کرنسیوں کے مقابلے میں کمزور ہواہے۔بازار کا خیال ہے کہ ہفتے کے آغاز میں سونے کی قیمتوں میں جو گراوٹ دیکھی گئی تھی اس کی کافی حد تک تلافی ہو گئی ہے۔