سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر کے ان مقامات پر حملوں کا انتباہ، شہری یہ علاقہ چھوڑ دیں۔ ایران کی وارننگ

نئی دہلی: مشرق وسطی میں کشیدگی کے درمیان ایران پاسدارانِ انقلاب نے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر میں واقع تیل و گیس تنصیبات کے اطراف میں رہنے والے شہریوں ملازمین اور دیگر افراد کو فوری طور پر علاقہ خالی کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
پاسدارانِ انقلاب سے وابستہ ایک خبر رساں ایجنسی نے اپنے ٹیلی گرام چینل پر ’ہنگامی انتباہ‘ جاری کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ درج ذیل تنصیبات کے قریب نہ رہیں اور محفوظ مقامات کی جانب منتقل ہو جائیں۔ وہ مقامات یہ ہیں۔
سعودی عرب کی سامرف ریفائنری
سعودی عرب کا الجبیل پیٹروکیمیکل کمپلیکس
متحدہ عرب امارات کی الحسن گیس فیلڈ
قطر کا مسيعيد پیٹروکیمیکل کمپلیکس اور ہولڈنگ کمپنی
قطر کی راس لفان ریفائنری
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ تمام تنصیبات ممکنہ اہداف بن چکی ہیں اور آئندہ چند گھنٹوں کے اندر انہیں نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔پاسدارانِ انقلاب نے شہریوں، مقامی رہائشیوں اور وہاں کام کرنے والے افراد کو
تاکید کی ہے کہ وہ کسی بھی خطرے سے بچنے کے لیے فوراً ان علاقوں سے دور ہو کر محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں۔



