تلنگانہ

تلنگانہ کے وزیر گنگولا کملاکر حادثہ میں محفوظ _ پارٹی اجلاس میں اسٹیج اچانک منہدم

کریم نگر _ 16 اپریل ( اردولیکس) تلنگانہ کے وزیر سیول سپلائز گنگولا کملاکر ایک حادثہ میں بال بال بچ گئے۔ کریم نگر ضلع کے چیرلبوتکور میں منعقدہ پارٹی کے اجلاس میں اسٹیج اچانک منہدم ہو گیا ۔ جس  کی وجہ سے وزیر گنگولا کملاکر سمیت دیگر بی آر ایس لیڈر اسٹیج کے درمیان پھنس گئے ۔ اس حادثے میں وزیر گنگو کو معمولی چوٹیں آئیں۔ اس حادثہ میں کریم نگر زیڈ پی ٹی سی کے ایک رکن کی ٹانگ ٹوٹ گئی اور انھیں اسپتال لے جایا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا  جب  حد سے زیادہ افراد اسٹیج پر پہنچ گئے تھے زائد وزن ہونے کی وجہ سے اسٹیج منہدم ہوگیا۔

 

اس حادثہ کے بعد وزیر گنگولا کملاکر  نے کہا کہ انہیں معمولی چوٹ آئی ہے۔ اور انھیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی . ڈاکٹروں نے آرام کرنے کا مشورہ دیا۔ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button