انٹر نیشنل

پاکستانی خاتون سیما‌ حیدر اور سچن نے شادی کرلی؟ جانئیے خاتون کے سفر کی پوری کہانی

حیدرآباد: ہندوستان سے تعلق رکھنے والے 25 سالہ سچن مینا اور پاکستان کی 35 سالہ سیما حیدر کی محبت کے معاملے میں بعض حقائق کا انکشاف ہوا ہے ۔ ذرائع کے مطابق ان کی ملاقات کورونا لاک ڈاؤن کے دوران پب جی گیم کے ذریعہ ہوئی اور دونوں کو ایک دوسرے سے محبت ہو گئی۔

 

 

 

اس سال مارچ میں سیما حیدر دبئی سے کراچی اور وہاں سے نیپال پہنچی۔ تین سال کی شناسائی کے بعد وہاں پہلی ان دونوں کی ملاقات ہوئی اور ان دونوں نے شادی کر لیاس کے بعد وہ اپنے اپنے گھر چلے گئے۔سیما کےمطابق اس کا سفر بہت مشکل تھا اور وہ بہت ڈری ہوئی تھی۔ اس کےاس نے اپنے بچوں کے ساتھ ہندوستان میں داخل ہونے کی بڑی کوشش کی۔اس نے 12 لاکھ پاکستانی روپیوں میں پلاٹ بیچ کر رقم اکٹھی کی۔ اس نے اپنے ساتھ اپنے سات سال سے کم عمر کے چار بچوں کے لیے فلائٹ ٹکٹ اور نیپال کے ویزا کا انتظام کیا۔ وہ مئی میں دبئی کے راستے نیپال پہنچی اور کچھ وقت سیاحتی شہر پوکھارا میں گزارا۔

 

 

 

وہاں سے وہ بچوں کے ساتھ کھٹمنڈو پہنچیں اور پھر بس کے ذریعہ 13 مئی کو وہ گریٹر نوئیڈا پہنچ گئی۔ حکام نے بتایا کہ سچن نے اسے وہاں کرائے کے مکان میں رکھا تھا۔حال ہی میں پولیس نے انہیں گرفتار کر کے جیل بھیج دیا تھا بعدازاں ان کی ضمانت پر رہائی عمل میں آئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button