تلنگانہ

خاتون سے ٹکٹ کی رقم لینے والے بس کنڈیکٹر کے خلاف تحقیقات کا حکم _ وائرل ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد سجنار کا اعلان

حیدرآباد _ 10 دسمبر ( اردولیکس) تلنگانہ آر ٹی سی کے مینجینگ ڈائریکٹر وی سی سجنار نے نظام آباد ضلع کے بودھن ڈپو کی بس میں سوار ایک برقعہ پوش خاتون سے کنڈیکٹر کی جانب سے 90 روپے ٹکٹ لینے کے معاملے کا سخت نوٹ لیا ہے

 

آج صبح سے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمس پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہا ہے جس میں ایک برقعہ پوش خاتون بس کنڈیکٹر سے ٹکٹ کی رقم لینے پر بحث کررہی ہے خاتون نے کنڈیکٹر کو بتایا کہ خواتین کو بسوں میں مفت سفر کی سہولت کانگریس نے فراہم کی  ہے ایسے میں ان سے ٹکٹ کیوں لیا گیا۔

اس ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد وی سی سجنار نے اس واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا اور متعلقہ بس کنڈیکٹر کی خدمات کو ڈپو اسپیر میں منتقل کرنے کی عہدیداروں کو ہدایت دی اور کہا کہ تحقیقات میں سچ ثابت ہوتا ہے اس کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button