تلنگانہ

جماعت اسلامی حلقہ تلنگانہ نے ابھی کسی سیاسی جماعت کی تائید کا فیصلہ نہیں کیا : عبدالمجید شعیب

نظام آباد 19/اکتوبر (پریس نوٹ)کنوینر سیاسی کمیٹی عبدالمجید شعیب نے صحافت کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ جماعت اسلامی حلقہ تلنگانہ نے ابھی کسی سیاسی جماعت کی تائید کا فیصلہ نہیں کیا ہے

ریاستی شوری ریاست کی بدلتی سیاسی و سماجی صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے اور اپنے کیڈر کی رائے بھی حاصل کررہی ہے

انہوں نے بعض اخبارات میں چھپنے والی خبروں سوشل میڈیا میں وائرل پوسٹوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس اور مجلس اتحاد المسلمین کی تائید سے متعلق چھپنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے

جماعت اسلامی ایک معروف دینی و سماجی تحریک ہے جو اپنے فیصلوں میں شفافیت اور شورائیت کو ملحوظ رکھتی ہے

انتخابات کے مواقع پر مختلف سیاسی جماعتوں کے صدور و نمائندے جماعت کے ذمہ داروان سے ملاقاتیں کرتے رہے ہیں اس میں کوئی نئ بات نہیں ہےاور یہ سلسلہ ہمیشہ کی طرح اس بار بھی جاری ہے

صدر مجلس بیرسٹر اسد الدین اویسی سے بھی گذشتہ ہفتہ ملاقات ہوئی اور کئی ملی و عوامی مسائل پر ان سے تفصیلی گفتگو رہی صدر مجلس نے اپنا موقف بڑی وضاحت کے ساتھ رکھا اور اپنے موقف کے حق میں مضبوط دلائل بھی دئے

اگلی شوری میں صدر مجلس کی گفتگو بھی زیر غور رہیگی اسی طرح صدر پردیش کانگریس کمیٹی جناب ریونت ریڈی نے بھی ملاقات کی خواہش کی اور وقت لیکر تشریف لائے

انہوں نے کانگریس کے مینی فیسٹو ‘ وعدوں اور دیگر امور پر اپنی بات رکھی ذمہ داران جماعت نے ریاستی شوری کی جانب سے ترتیب کردہ عوامی منشور کے نکات ان کے سامنے پیش کئے اور انہیں کانگریس کے منشور میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا

ملاقات میں تفصیلی تبادلہ خیال ہوا اور موجودہ سیاسی ماحول پر بھی کھل کر بات ہوئی لیکن انہیں اس بات کا تیقن نہیں دیا گیا کہ جماعت کانگریس کی تائید کررہی ہے

اسی طرح بی آر ایس کے رہنما بھی ملنا چاہتے ہیں ان سے بھی ملاقات ہوگی تو جماعت کا موقف ان کےسامنے بھی دو ٹوک رکھدیا جائیگا اور جماعت کی شوری کا حتمی فیصلہ آنے کے بعد ہی اعلان کیا جائیگا فی الحال کانگریس یا بی آر ایس دونوں میں سے کسی کی تائید یا مخالفت کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہےاور نہ ہی مجلس اتحاد المسلمین سے متعلق کوئی چیز طئے ہوئی ہے

اصولی طور یہ بات طئے ہوئی ہے کہ فسطائی قوتوں کو اقتدار سے دور رکھنے کی کوششوں کی بھرپور تائید کی جائے گیعبدالمجید شعیب نے اردو صحافت کے موقر اخبارات سےدرخواست کی ہیکہ کسی خبر کو چھاپنے سے پہلے جماعت اسلامی کے متعلقہ ذمہ داران سے خبر کی تصدیق کرلیا کریں تو مہربانی ہوگی

متعلقہ خبریں

Back to top button