ایجوکیشن

تلنگانہ انٹر سیکنڈ ایئر امتحانات کے نتائج جاری

حیدرآباد _ 30 اگست ( اردولیکس) تلنگانہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کے سکنڈ ایئر ایڈوانسڈ سپلیمنٹری کے نتائج منگل کو جاری کیے گئے۔ بورڈ کے سیکرٹری عمر جلیل نے انٹر بورڈ آفس میں نتائج کا اعلان کیا۔ انٹر سیکنڈ ایئر کے سپلیمنٹری امتحانات میں مجموعی طور پر 48,816 طلباء پاس ہوئے ہیں۔ 47.74 پاس فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ امتحانات میں کل 1,02,236 طلباء نے شرکت کی۔ ووکیشنل میں 12,053 طلباء نے امتحانات میں شرکت کی جن میں سے 7,843 طلباء پاس ہوئے جن کا تناسب 65.07 فیصد رہا۔  انٹر بورڈ نے 5 سے 8 ستمبر تک  ری والیوشن  کا موقع دیا ہے۔   انٹر فرسٹ ایئر کے سپلیمنٹری نتائج کا اعلان آج شام کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button