تلنگانہ

بیڈمنٹن کھیلنے کے دوران ہارٹ اٹیک سے ایک شخص کی موت _ حیدرآباد کے لالہ پیٹ کے ایک اسٹیڈیم میں افسوسناک واقعہ

حیدرآباد _ یکم مارچ ( اردولیکس) حیدرآباد میں ایک شخص کی  بیڈمنٹن کھیلنے کے دوران ہارٹ اٹیک سے موت ہوگئی۔  39 سالہ پرمیش یادو ،  علاقے سکندرآباد کے لالہ پیٹ میں واقع پروفیسر جے شنکر انڈور اسٹیڈیم میں بیڈمنٹن کھیلتے ہوئے موقع پر ہی فوت ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر لالہ گوڑہ پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تمام پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔بتایا گیا ہے کہ یہ افسوسناک واقعہ منگل کی رات 9بجے پیش آیا۔ پرمیش کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سکندرآباد کے گاندھی ہاسپٹل کے مردہ خانہ میں منتقل کیا گیا۔ متوفی پرمیش ملکا جیگری کا رہنے والا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button