انٹر نیشنل

حرم مکی کے صحن میں سوڈانی عمرہ زائر خاتون کے ہاں ولادت

ریاض ۔ کے این واصف

حرمین شریفین کے زائرین کے لئے کسی بھی میڈیکل ایمرجنسی میں فوری مدد مہیا کرائی جاتی ہے۔ اس کے لئے ھلال احمر چوبیس گھنٹے مستعد رہتی ہے۔ گزشتہ روز مسجد الحرام مکہ مکرمہ کے مغربی صحن میں عمرے پر آنے والی سوڈان کی ایک زائر خاتون کے ہاں ولادت ہوئی ہے۔

 

اخبار 24 کے مطابق ہلال احمر کے ترجمان نے بیان میں کہا ’آپریشن روم کو اطلاع ملی تھی کہ ایک زائر خاتون التوحید ہوٹل کے برابر میں مغربی صحن میں شدید درد میں مبتلا ہے‘۔’میڈیکل ٹیم فوری طور پر پہنچی تو پتہ چلا کہ زائر خاتون کے ہاں ولادت قریب ہے۔ امدادی ٹیم نے فوری طور پر مدد فراہم کی‘۔

 

ہلال احمر کا کہنا ہے’ زچہ و بچہ دونوں کو اجیاد جنرل ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں دونوں کی صحت اب بہتر ہے‘۔

متعلقہ خبریں

Back to top button