تلنگانہ

تلنگانہ میں آئندہ 24گھنٹوں کے دوران شدید بارش کا امکان

حیدرآباد: محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران تلنگانہ کے اضلاع کومرم بھیم آصف آباد، منچریال، جئے شنکر بھوپال پلی، مُلگ، بھدرادری کوتہ گوڑم، کھمم، نلگنڈہ، سوریہ پیٹ، محبوب آبا د اور ورنگل کے بعض مقامات پر شدید بارش کا امکان ہے۔اپنے بلیٹن میں اس نے کہا کہ ریاست کے کئی اضلاع میں کہیں کہیں گرج وچمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔حیدرآباد میں مطلع ابرآلود رہے گا۔شہر کے بعض مقامات پر گرج وچمک کے بارش ہلکی بارش کاامکان ہے۔گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ریاست کے بعض مقامات پر بارش ہوئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button