انٹر نیشنل

نیویارک میں لاؤڈ سپیکر سے اذان کی اجازت قابل ستائش۔ رابط عالم اسلامی

ریاض ۔ کے این واصف

دنیا کے کچھ ممالک میں قرآن کی بے حرمتی اور اسلام دشمنی کے کھلے مظاہرے ہورہے ہیں ایسے ماحول میں امریکہ سے ایک خوش کن خبر آئی ہے۔

 

 

رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد العیسی نے نیویارک میں لاؤڈ اسپیکر سے اذان کی اجازت پر اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ رابطہ عالم اسلامی جمعہ کی نماز اور رمضان کے مہینے میں نیویارک شہر میں لاؤڈ اسپیکر سے اذان کی اجازت کے اقدام کو قابل تعریف سمجھتا ہے۔

 

 

رابطہ عالم اسلامی کی ویب سائٹ اور الوئام کے مطابق ڈاکٹر العیسی نے ٹوئٹر (ایکس) پر اپنے عربی، اردو اور انگریزی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ’نیویارک شہر میں رمضان اور جمعہ کی اذان لاؤڈ سپیکر پر دینے کی اجازت کا اقدام قابل تعریف ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button