تلنگانہ

تلنگانہ میں 10 دن میں 101 کروڑ روپے، 71 کلو گرام سونا ضبط

حیدرآباد _ 17 اکتوبر ( اردولیکس) اسمبلی انتخابات کے شیڈول کی اجرائی کے بعد سے جاری پولیس کی تلاشی مہم میں تلنگانہ میں بھاری رقم ضبط کی جارہی ہے۔ چیک پوسٹوں پر کرنسی نوٹوں کے بنڈل برآمد ہورہے  ہیں۔ پولیس نے کئی   کلو گرام سونا اور چاندی ضبط کر لی۔ تلنگانہ کے انتخابات کا شیڈول 9 اکتوبر کو جاری کیا گیا تھا۔ تب سے اب تک پولیس نے  101 کروڑ کی نقدی ضبط کی گئی۔ قابل ذکر ہے کہ صرف 10 دنوں میں ایک سو کروڑ سے زیادہ کی کرنسی ضبط کی گئی۔

 

اس کے علاوہ 71 کلو سونا اور 429 کلو چاندی ضبط کی گئی۔ 2.60 کروڑ مالیت کی شراب ضبط کی گئی۔ اس کے علاوہ 3.42 کلو گرام گانجہ بھی ضبط کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button