تلنگانہ

حیدرآباد میں شدید بارش ، حمایت ساگر کے دو دروازے کھول دیئے گئے

حیدرآباد _ 5 ستمبر ( اردولیکس) حیدرآباد میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ جس سے شہر کے جڑواں آبی ذخائر زیر آب آگئے۔جس کے پیش نظر حمایت ساگر کے دو دروازے (کریسٹ گیٹس) کو واٹر بورڈ حکام نے کھول دیا ہے۔ اس وقت حمایت ساگر میں 1200 کیوسک پانی آ رہا ہے جبکہ 1373 کیوسک پانی موسی میں چھوڑا جا رہا ہے۔

 

حمایت ساگر میں پانی کی سطح اب 1763.20 فٹ پر ہے۔ پانی کی مکمل سطح 1763.50 فٹ ہے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ بارش جاری رہنے کی وجہ سے حمایت ساگر کے مزید دو دروازے اٹھائے جانے کا امکان ہے۔ دروازے کھولنے کے بعد جڑواں آبی ذخائر کے آس پاس کے لوگوں کو الرٹ کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ رنگاریڈی اور وقارآباد اضلاع میں شدید بارش کی وجہ سے گنڈی پیٹ میں سیلاب آ رہا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button