تلنگانہ

گاندھی بھون میں تلنگانہ کانگریس کمیٹی کی ستیہ گرہ _ کئی قائدین کی شرکت

حیدرآباد _ 12 جولائی ( اردولیکس) کل ہند  کانگریس پارٹی کی اپیل پر آج تلنگانہ کانگریس کمیٹی کی جانب سے حیدرآباد میں پارٹی کے ہیڈ کوارٹر گاندھی بھون میں ستیہ گرہ کا اہتمام کیا گیا

 

راہول گاندھی کے خلاف کی جانے والی کارروائی اور  سیاسی مخاصمت پر بی جے پی اور مرکزی حکومت کے خلاف کانگریس پارٹی نے ملک گیر سطح پر ستیہ گرہ مناتے ہوئے احتجاج کیا۔

 

گاندھی بھون میں منعقدہ ستیہ گرہ میں تلنگانہ پی سی سی کے ورکنگ صدر  مہیش کمار گوڈ، سابق پی سی سی صدر پونالہ لکشمیا،سابق وزیر محمد علی شبیر، رکن پارلیمنٹ کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی،رکن کونسل جیون ریڈی، سینئر نائب صدر ملو روی، سابق ممبران پارلیمنٹ پونم پربھاکر، سرسلہ راجیا، وی ہنمنت راو ، سینئر لیڈر کودنڈا ریڈی، سنیتا راؤ اور دیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button