این آر آئی

این آر آئیز اور اوورسیز سٹیزن کو پیان کارڈ کے تعلق سے انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کا اہم مشورہ

نئی دہلی _ 18 جولائی ( اردولیکس ڈیسک) محکمہ انکم ٹیکس (آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ) نے این آر آئیز اور بیرون ملک رہنے والے ہندوستانیوں کو ایک اہم مشورہ دیا ہے۔ غیر مقیم ہندوستانیوں (این آر آئی) جن کا PAN آدھار سے منسلک نہ ہونے کی وجہ سے غیر کارکرد ہوگیا ہے انہیں فوری طور پر ٹیکس حکام سے رابطہ کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ بہت سے NRIs کی شکایت کی کہ ان کا PAN کام نہیں کر رہا ہے، آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ نے منگل کو ٹویٹر پر اس کا جواب دیا۔

 

آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ نے کہا کہ این آر آئیز اور اوورسیز سٹیزن آف انڈیا (او سی آئی) اپنے PAN کے کام نہ کرنے سے پریشان ہیں۔ اگر این آر آئی نے پچھلے تین سالوں میں سے کسی ایک سال کے لیے سالانہ ریٹرن داخل نہیں کیا ہے، یا ان کی رہائشی حیثیت کی اطلاع نہ دینے پر   ان کا پیان کارڈ غیر کارکرد  ہو گیا ہے۔ لہٰذا، آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ نے ان این آر آئیز کو مشورہ دیا ہے جنہوں نے اپنی رہائشی حیثیت کا اعلان نہیں کیا ہے، انہیں اپنی رہائشی حیثیت کے بارے میں بتاتے ہوئے دائرہ اختیار کا تعین کرنے والے افسر (JAO) سے رابطہ کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button