انٹر نیشنل

ہندوستانی عازمین کےلئے نئی سہولتیں – سستی پروازیں اور نئے ویزا سنٹرز کا قیام – سعودی عرب 

ریاض۔‌کے این واصف 

ہندوستان سے عمرہ زائرین کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر حکومت سعودی عرب نے نئی سہولتیں فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔  سعودی وزیر حج اور عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب ہندوستان میں نئے ویزا مراکز قائم کرے گا اور عمرہ کے سفر میں ہندوستان میں زائرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کو سہولت فراہم کرنے کے لیے سستی پروازیں متعارف کرائے گا۔

عرب نیوز کے مطابق سعودی وزیر حج اور عمرہ ڈاکٹر الربیعہ ایک سرکاری دورے پر نئی دہلی میں ہیں جس کا مقصد ہندوستانی حکام اور شراکت داروں کے ساتھ تعاون کو مضبوط کرنا اور بین الاقوامی زائرین کے لیے عمرہ کی زیارت کو ہموار کرنا ہے۔سعودی وزیر حج اور عمرہ نے دہلی میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ویژن 2030 کے اصلاحاتی منصوبے کے ایک حصے کے طور پر، مملکت نے دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے عمرہ کو ایک فائدہ مند مذہبی مہم میں تبدیل کرنے کے لیے تکنیکی ترقی، بہتر اقدامات، اور بنیادی ڈھانچے کو اپ گریڈ کیا ہے۔

2023 میں ہندوستان سے عمرہ زائرین کی تعداد میں گذشتہ سال کے مقابلے میں تقریباً 74 فیصد اضافہ ہوا اور زائرین کی تعداد 12 لاکھ سے زائد رہی۔ سعودی وزیر کا کہنا تھا کہ یہ اضافہ سعودی عرب اور ہندوستان کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ تھا۔ انھون نے مزید کہا کہ دونوں ممالک نے اپنے درمیان براہ راست پروازیں بڑھانے کے لیے بات چیت شروع کی ہے تاکہ ’عمرہ کرنے کے خواہشمند ہندوستانیون کی بڑھتی ہوئی تعداد کو ترتیب کیا جا سکے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’ہم سعودی کم لاگت والی ایئر لائنز، فلائی ناس اور فلائیڈیل کے ذریعے نئی شیڈول پروازیں متعارف کروا کر متوقع اضافے کو پورا کرنے کی صلاحیت کو بڑھانے پر بھی توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔ان کوششوں کو ویزا جاری کرنے کے طریقہ کار کو ہموار کرنے اور ہندوستان میں تین نئے ویزا مراکز قائم کرنے کے اقدامات سے مکمل کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button