تلنگانہ

حیدرآباد میں 14 ماہ کا بچہ کورونا سے متاثر

حیدرآباد: تلنگانہ کے نیلوفر ہاسپٹل میں کورونا کا پہلا کیس رپوٹ ہوا ہے۔ نامپلی کے آغاپورہ سے تعلق رکھنے والے 14 ماہ کی بچہ کو گزشتہ چار پانچ دنوں سے شدید بخار تھا اور سانس کا مسئلہ بھی تھا،

 

اسے وینٹی لیٹر پر نیلوفر ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ ڈاکٹرس نے شبہ کی بنا پر اس بچہ کا کوویڈ کا ٹیسٹ کروایا رپورٹ پازیٹیو آئی۔ بچہ کو نیلو فر ہاسپٹل کے آئسولیشن وارڈ میں رکھ کر علاج کیا جا رہا ہے جہاں اس کی صحت میں بہتری آئی

 

جس کے بعد وینٹی لیٹر نکال کر اس وقت آکسیجن پر ہی بچہ کو رکھا گیا ہے۔ یہ بات ہاسپٹل کے ڈاکٹر پروفیسر شرینواس‌کلیانی نے بتائی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button