تلنگانہ

امریکہ فائرنگ میں ہلاک ہونے والوں میں حیدرآبادی نوجوان لڑکی بھی شامل

حیدرآباد: امریکی ریاست ٹیکساس میں ہوئی فائرنگ میں ایک حیدرآبادی نوجوان لڑکی بھی ہلاک ہوگئی۔ ٹیکساس کے نواحی علاقے میں ایک حملہ آورکل مال میں گھس گیا تھا اور اس نے اندھا دھند فائرنگ کر دی تھی۔ فائرنگ میں ملزم سمیت 9 افراد مارے گئے۔ مہلوکین میں حیدرآباد کے کتہ پیٹ سے تعلق رکھنے والی تاٹیکونڈا ایشوریہ بھی شامل ہے۔ وہ شدید زخمی ہو گئی تھی اور پولیس اسے ہاسپٹل لے گئی لیکن علاج کے دوران ایشوریہ کی موت ہوگئی۔ ایشوریہ، تاتی کونڈہ نرسریڈی کی بیٹی بتائی گئی ہیں، جو رنگاریڈی ڈسٹرکٹ کورٹ کے جج ہیں۔ کچھ سال قبل اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لیے ایشوریہ ٹیکساس گئی تھیں۔ ان کا آبائی مقام سوریا پیٹ ضلع کا نیراڈوچرلا ہے۔ دریں اثنا ایشوریا کی موت کی تصدیق امریکہ میں تلگو کمیونٹی اور ان کے خاندان والوں نے کی ہے۔ لڑکی کی نعش کو حیدرآباد لانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button