تلنگانہ

تلنگانہ کانگریس کے سینئر لیڈر ششی دھر ریڈی کی امیت شاہ سے ملاقات _ بی جے پی میں شامل ہونے کا فیصلہ !

حیدرآباد _ 19 نومبر ( اردولیکس) تلنگانہ کانگریس کے سینئر لیڈر مری ششی دھر ریڈی بی جے پی میں شامل ہونے والے ہیں میڈیا رپورٹس کے  مطابق  انہوں نے جمعہ کو دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے ملاقات کی۔ مری ششی دھر ریڈی کے ساتھ، بنڈی سنجے اور ڈی کے ارونا نے بھی امیت شاہ سے ملاقات کی۔ان  قائدین نے امیت شاہ سے ششی دھر ریڈی کی پارٹی میں شمولیت کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ لیکن ششی دھر ریڈی نے بتایا کہ وہ حیدرآباد جائیں گے اور کارکنوں سے بات کریں گے اور بہت جلد  پارٹی میں شامل ہوں گے۔

 

بتایا جاتا ہے کہ مری ششیدھر ریڈی جے پی نڈا کی موجودگی میں پارٹی میں شامل ہوں گے۔ مری سشی دھر ریڈی اگلے الیکشن میں حیدرآباد کے صنعت نگر ایم ایل اے کے ٹکٹ کی امید کر رہے ہیں۔ ششی دھر ریڈی سابق چیف منسٹر مری چنا ریڈی کے بیٹے ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button