تلنگانہ

تلنگانہ کے کئی اضلاع میں اگلے 5 دنوں تک زبردست بارش۔ بعض اضلاع کیلئے ایلو اورآرینج الرٹ جاری

حیدرآباد: جنوب مغربی مانسون تلنگانہ میں سرگرم ہوگیا ہے۔ حیدرآباد کے محکمہ موسمیات نے آئندہ تین دنوں میں مانسون کے ریاست کے کئی علاقوں تک پھیل جانے کی پیش قیاسی کی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اگلے پانچ دنوں میں ریاست کے کئی مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ جمعرات سے جمعہ کی صبح تک ملوگ، بھدرادری کتہ گوڑم، کھمم، نلگنڈہ، سوریہ پیٹ اور یادادری بھونگیراضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔

 

جمعہ سے ہفتہ تک بھوپال پلی، ملوگ، بھدرادری کتہ گوڑم، کھمم، نلگنڈہ اور سوریہ پیٹ اضلاع میں موسلادھار بارش ہوگی اور عادل آباد، آصف آباد، منچیریال، نظام آباد، جگتیال، سرسلہ، کریم نگر، پیدا پلی، سنگاریڈی، میدک میں ہفتہ تک موسلادھار بارش ہوگی جس کے پیش نظرایلو الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ 25 سے 26 تاریخ تک عادل آباد، آصف آباد، منچیریال، نرمل اور جگتیال اضلاع میں بہت زیادہ بارش کے امکانات ہیں حکام کی جانب سے آرینج الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

 

نظام آباد، سرسلہ، کریم نگر، پیداپلی اور جے شنکر بھوپال پلی اضلاع کے لیے ایلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ کہا گیا ہے کہ عادل آباد، آصف آباد، منچریال، نرمل، کریم نگر اور پیدا پلی اضلاع میں 26 سے 27 تاریخ کی صبح تک موسلادھار بارش ہوگی یہاں کیلئے آرینج الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ نظام آباد، جگتیال، سرسلہ اوربھوپال پلی میں شدید بارش ہوسکتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button