انٹر نیشنل

ہندوستانی نژاد نکی ہیلی نے امریکہ کے صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کا کیا اعلان

حیدرآباد _ 14 فروری ( اردولیکس ڈیسک) ہندوستانی نژاد نکی ہیلی  نے اعلان کیا ہے کہ وہ 2024 میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کی طرف سے حصہ لیں گی۔ ‘میں نکی ہیلی ہوں۔ میں صدارت کے لیے انتخاب لڑ رہی  ہوں۔‘‘ نکی ہیلی نے کہا کہ جو بائیڈن دوسری معیاد کے لیے اہل نہیں ہیں۔سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ وہ ری پبلکن پارٹی کی جانب سے انتخاب لڑیں گے۔اس کے ساتھ ہی نکی ہیلی ری پبلکن پارٹی سے ڈونلڈ ٹرمپ کی مدمقابل بنیں گی۔امریکہ میں 5 نومبر 2024 کو صدارتی انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔

نکی ہیلی  2004 میں پہلی مرتبہ امریکی انتخابات میں حصہ لیتے ہوئے کامیابی حاصل کی تھی ۔ وہ 2010 میں کیلیفورنیا کے گورنر بنی ۔ اور اقوام متحدہ میں سابق امریکی سفیر بھی رہیں۔ انہوں نے جنوبی کیلیفورنیا کی گورنر مقرر ہونے والی پہلی خاتون ہونے کا ریکارڈ بنایا۔ نکی ہیلی کا اصل نام نمرتا نکی رندھاوا ہے۔ ان کے والد اجیت سنگھ رندھاوا اور والدہ راج کور رندھاوا ہیں۔ ان کے والد امرتسر سے ہجرت کر کے امریکہ منتقل ہوئے تھے۔ ان  کے والد پہلے پنجاب زرعی یونیورسٹی میں پروفیسر تھے اور ان کی والدہ نے دہلی یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری حاصل کی تھی

متعلقہ خبریں

Back to top button