این آر آئی

اموبا کے زیر اہتمام ریاض یوم سر سید

ریاض ۔ کے این واصف

علیگڈھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز اسوسی ایشن (اموبا) ریاض کے زیر اہتمام جمعہ 4 نومبر کو یوم سر سید کا انعقاد عمل میں آئے گا۔ اموبا کے صدر ابرار حسین کے مطابق اس تقریب میں معروف و بیباک صحافی محترمہ اُرفع خانم شیروانی (علیگ) مہمان خصوصی، پدم شری و ارجن ایوارڈی ظفر اقبال اور نفیس احمد ایم ایل اے مہمانان اعزازی ہوں گے۔ انھوں نے تمام بہی خوانان اے ایم یو سے شرکت کی خواہش کی ہے۔ داخلہ بذریعہ دعوت نامہ رہے گا۔ شرکت کے خواہشمند مرد و خواتین اموبا کے عہدیداران سے رابطہ کرکے دعوت نامہ حاصل کرسکتے ہیں۔ یہ تقریب کراؤن پلازا ہوٹل (سابق ریاض پیلس) حی الوزارات مین منعقد ہوگی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button