انٹر نیشنل

مسجد نبوی میں 681 رضا کار زائرین کو خدمات فراہم کر رہے ہیں

ریاض ۔ کے این واصف

حج سیزن مین اسکاؤٹس کے نوجوان اور دیگر لوگ حجاج کی رضاکارانہ طور پر خدمت کے لئے آگے آتے ہین۔ اور حرمین شریفین مین ضیوف الرحمان کی خدمت کرتے ہین۔ مسجد نبوی کے امور کی جنرل پریذیڈینسی میں رضاکارانہ کام کی جنرل ایڈمنسٹریشن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 681 رضاکاروں نے ذوالحجہ کے ابتدائی 13 دنوں میں مجموعی طور پر 20 ہزار گھنٹے خدمات انجام دی ہیں۔

 

 

 

عرب نیوز کے مطابق ان رضاکاروں نے مسجد نبوی میں لاکھوں عازمینِ حج اور زائرین کو مختلف خدمات فراہم کی ہیں۔حجاج مناسک حج کی تکمیل کے بعد مدینہ میں مسجد نبوی کی زیارت اور نماز ادا کرنے کے لیے پہنچے ہیں۔حکام فعال طور پر حجاج کی آمد کی نگرانی کر رہے ہیں اور فیلڈ سروس کے دفاتر کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں تاکہ انہیں نامزد رہائش میں بغیر کسی رکاوٹ کے منتقلی کی سہولت فراہم کی جا سکے۔سات سرکاری اداروں سے آنے والے رضاکاروں نے رہنمائی، کراؤڈ مینجمنٹ، کھانے کی تقسیم، مریضوں کو ہسپتالوں تک پہنچانے، بزرگوں کی مدد اور ایمبولینس سمیت متعدد خدمات فراہم کیں۔

 

 

مسجد نبوی کے امور کی جنرل پریذیڈنسی کی حالیہ رپورٹ کے مطابق 25 جون سے 2 جولائی کے درمیان 42 لاکھ، 52 ہزار سے زیادہ زائرین نے مسجد نبوی کی زیارت کی ہے۔مسجد نبوی کے امور کی جنرل پریذیڈینسی نے اپنی سکیورٹی، صحت، ایمبولیٹری اور رضاکارانہ ایجنسیوں کے ذریعے خدمات پیش کیں جس سے حجاج اور زائرین کو آسانی کے ساتھ اپنی رسومات ادا کرنے میں مدد ملی۔

 

 

مسجد نبوی کے امور کی جنرل پریذیڈینسی نے زمزم کے پانی کی دو لاکھ تین ہزار 294 بوتلیں، چار لاکھ، 36 ہزار457 کھانے کے پیکٹ جب کہ 46 ہزار تحائف بھی تقسیم کیے۔علاوہ ازیں مسجد نبوی انتظامیہ نے کہا ہے کہ سعودی ہلال احمر کے ذریعے زائرین کو مسجد نبوی میں ابتدائی طبی خدمات اور صحت سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔کوشش کی جاتی ہے کہ ضرورت پڑنے پر زائرین کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے علاج مکمل کرانے کے لیے ہسپتالوں میں داخل کرایا جائے۔رضاکاروں کی ٹیمیں زائرین کو بھیڑ بھاڑ کے مسائل سے بچانے کے لیے محکمہ شہری دفاع کے اہلکاروں کے ساتھ تعاون کر رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button